بھارتی اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی فلم بھول بھلیاں کی زبردست کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، جس میں انہوں نے 17 سال بعد منجولیکا کا کردار دوبارہ نبھایا، انہوں نے اسے اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ودیا بالن نے حال ہی میں بتایا کہ انہیں اپنی فلم کو ملنے والی بے پناہ محبت اور پذیرائی کی توقع نہیں تھی۔ ان کی فلم بھول بھلیاں نے بھارتی باکس آفس پر تقریباً 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
ودیا بالن نے کہا، “میں خود کو بہت خوش محسوس کر رہی ہوں۔ 17 سال بعد مجھے امید نہیں تھی کہ میں دوبارہ بھول بھلیاں کا حصہ بنوں گی اور منجولیکا کا کردار نبھاؤں گی۔ اس کردار کو اتنی محبت ملی ہے اور فلم کی کامیابی نے مجھے بے حد خوشی دی ہے۔”
ودیا بالن کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی بڑی واپسی کا موقع ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، “میرے لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر کچھ ہو سکتا ہے؟”
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کے لیے فلم کا ایک خاص لمحہ وہ تھا جب انہیں لیجنڈری ڈانسر مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔
ودیا بالن نے اعتراف کیا، “میں خود کو ڈانسر نہیں سمجھتی لیکن جب آپ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ رقص کر رہے ہوں تو آپ کو دوگنی محنت کرنا پڑتی ہے۔ یہ زندگی کا ایک یادگار موقع تھا، اور میں نے اسے خوب انجوائے کیا۔”
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








