پاکستان کی ٹاپ خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل کیٹیگری میں ایشیا میں دوسری بہترین خاتون شوٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جو ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن کی تازہ ترین سالانہ رینکنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
کشمالہ طلعت نے 1350 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بھارت کی ایشا سنگھ 1500 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔ انہوں نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں 29 ویں پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔
نعمان علی نے آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا
اپنی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کشمالہ طلعت نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، “اللہ نے مجھے بےحد نوازا ہے۔ میں عاجزی محسوس کر رہی ہوں اور اُن سب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی۔” کشمالہ آئندہ سال میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے خود کو مزید آگے بڑھانے کے عزم میں ہیں۔
کشمالہ طلعت جو تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی پہلی خاتون شوٹر کے طور پر براہِ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئیں، اپنے ملک کی نمائندگی کو فخر اور لگن کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں۔ دیگر پاکستانی شوٹرزجن میں غلام جوزف اور جی ایم بشیر بھی شامل ہیں، نے بھی رینکنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








