سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گیس کی قلت کے باعث نظام پر دباؤ کو متوازن رکھنے اور تمام صارفین کو بہتر پریشر فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق صنعتی صارفین جن میں کیپٹو پاور پلانٹس بھی شامل ہیں کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق گیس کی بندش کا اطلاق اتوار 12 اپریل 2026 کی صبح 8 بجے سے ہوگا جو پیر 13 اپریل 2026 کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لائن پیک کو بہتر بنانا اور گھریلو و دیگر صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ صنعتی صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








