کیا آپ نے نیٹ فلکس کا مزاحیہ ڈرامہ ’بیف‘ دیکھا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بیف ایک نیا مزاحیہ ڈرامہ ہے جو نیٹ فلکس پر شروع ہوا ہے۔

اس کا پہلا سیزن دس اقساط پر مشتمل ہے جس کا دورانیہ 30 سے 39 منٹ ہے، سیریز کا پریمیئر نیٹ فلکس پر 6 اپریل 2023 کو ہوا ہے۔

بیف

بیف ایک امریکی مزاحیہ ڈرامہ ہے جسے لی سنگ جن نے نیٹ فلکس کے لیے تخلیق کیا ہے۔ اس میں دو لوگوں کو دکھایا گیا ہے جن کی کار حادثے میں ملاقات ہوتی ہے۔

کاسٹ

اسٹیون یون بطور ڈینی چو

علی وونگ بطور ایمی لاؤ نکئی

ڈیوڈ چو بطور آئزک چو

ینگ میزینو بطور پال چو

جوزف لی بطور جارج نکائی

پٹی یاسوتاکے بطور فومی نکئی

کیا اس ڈرامے کو دیکھنا چاہئیے؟

جو چیز اس ڈرامے کو خاص بناتی ہے وہ اس میں یون اور وونگ کی بروقت ڈائیلاگ کی ادائیگی ہے جس کی وجہ سے ڈرامے کے مزاحیہ لمحات کو دیکھنے میں مزا آرہا ہے۔اس میں کرداروں کے درمیان کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے۔

نتیجہ

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ضروری نہیں ہم جو بھی منتخب کریں وہ ہمارے آس پاس کے لوگوں کو بھی پسند آجائے، آپ کا انتخاب صرف اسی شخص کو پسند آئے گا جو آپ کو سمجھتا ہوگا۔

Related Posts