نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر سلیم میں ایک بیوہ خاتون نے کمسن بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے سر کے بال 150 روپے میں فروخت کردیے۔
بیوہ خاتون 31 سالہ پریما کے تین کم سن بچے کئی دن سے بھوکے تھے اور خاتون نے اہل محلہ سے مدد کی اپیل کی تاہم خاتون کی کسی نے بھی مدد نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق اہل محلہ اور رشتہ داروں کی جانب سے مدد نہ کیے جانے کے بعد خاتون نے بال خریدنے کے لیے آنے والے شخص کو محض 150 روپے میں اپنے سر کے بال فروخت کردئیے۔
مزید پڑھیں: بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے والے 2543افسران کے نام خارج
بال خریدنے والے شخص نے بتایا کہ بالوں سے وگ بنایا جائے گا جس کے بعد خاتون نے موقع پر اپنا سر منڈوالیا اور بالوں کو 150 روپے میں فروخت کردیا۔
بال فروخت کرنے کے بعد ملنے والے 150 میں سے خاتون نے 100 روپے کاکھاناخریدااورباقی 50 روپے سے کیڑے مار زہریلی دوا خرید کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔
دکاندار نے خاتون کو دوا دینے سے انکار کیا تو خاتون نے دوسری زہریلی چیزوں سے زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اسے اپنی بہن نے بچالیا اور ایک گرافک ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پر خاتون کی کہانی شیئر کی تو کئی لوگوں نے اس خاتون کی مدد کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








