بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف سات دن بعد دلہن رخسانہ نے اپنے غیر مسلم عاشق کے ذریعے اپنے شوہر انیس کا قتل کروا دیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم رنکو سنگھ نے بہانے سے مقتول انیس سے راستہ پوچھنے کے بہانے باتوں باتوں میں کچھ دور لے جا کر اس کے سر میں گولیاں مار کر موقع سے فرار ہوگیا۔
اہل علاقہ نے زخمی انیس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوان علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے حادثہ پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کر کے شبہ کی بنیاد پر تفتیش شروع کی اور رنکو سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر رنکو سنگھ کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہن رخسانہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان تقریباً دو سال سے ناجائز تعلقات تھے۔
پولیس حکام کے مطابق رخسانہ نے اپنے شوہر کی سرگرمیوں اور لوکیشن کی معلومات اپنے عاشق رنکو کو فراہم کیں۔ جمعرات کی شام انیس گھر کے باہر چہل قدمی کر رہا تھا کہ رنکو سنگھ ایک کم عمر ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر پہنچا اور راستہ پوچھنے کے بہانے اسے باتوں میں الجھا کر کچھ فاصلے تک لے گیا۔موقع ملتے ہی اس نے قریب سے ماتھے پر فائرنگ کی۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بستی کے بیڈی پور گاؤں میں پیش آیا۔ممبئی کا رہائشی 25 سالہ انیس ہائیڈرا کرین آپریٹر تھا جس کی شادی 10 نومبر کو شادی کے لیے اپنے گاؤں آیا جہاں 13 نومبر کو اس کی شادی پھوپھی کی بیٹی رخسانہ سے ہوئی۔ شادی کے چوتھے روز 19 نومبر کو میکے چلی گئی اور اسی دوران اس نے اپنے عاشق رنکو سنگھ کے ساتھ شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
پولیس کی تفتیش میں رنکو نے جرم کا اعتراف کر لیا اور قتل کی مکمل کہانی بیان کر دی۔ اس کے کم عمر ساتھی کو بھی گرفتار کر کے عدالتی کارروائی کے لیے چائلڈ جسٹس بورڈ کے حوالے کیا جائے گا۔
مقتول انیس کی بیوی رخسانہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے قتل کی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور گولی چلنے کا علم اسے واقعہ کے بعد وقت ہوا۔ اس نے کہا کہ رنکو اس کا عاشق ضرور ہے مگر قتل کی سازش میں وہ شریک نہیں تھی تاہم تفتیش کے دوران موبائل ریکارڈنگ، لوکیشن ڈیٹا اور چیٹ تفصیلات سامنے آنے کے بعد پولیس نے کہا کہ رخسانہ بھی قتل کی منصوبہ بندی میں برابر کی شریک رہی اور اہم معلومات فراہم کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








