بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع للت پور میں گھریلو جھگڑا اس وقت عوامی تماشہ بن گیا جب ایک خاتون نے سڑک پر اپنے شوہر کو سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر نے غصے میں آ کر بیوی کا موبائل فون توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان سڑک پر بحث ہوئی جس دوران شوہر نے بیوی کا موبائل چھین کر زمین پر دے مارا جس سے فون ٹوٹ گیا۔ فون کے نقصان پر غصے سے بپھری خاتون نے شوہر کے بال پکڑ کر اسے زوردار تھپڑ اور گھونسے مارنا شروع کر دیے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور میاں بیوی کو الگ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں میں جاری جھگڑا فوری طور پر ختم نہ ہو سکا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کو سرِعام مارتے ہوئے نظر آ رہی ہے جبکہ اردگرد موجود لوگ یہ منظر دیکھتے رہے۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے، جہاں کچھ صارفین نے خاتون کے ردعمل کو درست قرار دیا جبکہ دیگر نے عوامی مقامات پر اس قسم کے رویے کی مذمت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








