کیا سونے کی قیمتیں مزید گریں گی؟ آج دوپہر بعد سب واضح ہو جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج برو ز پیر 20 اکتوبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل باعث سونے کے نرخ برقرار رہے اور یہ نرخ کل سہہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 18 اکتوبر بروز ہفتہ فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی جو کہ آج 3 بجے کار آمد رہے گی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Posts