ہانیہ عامر اور عاصم اظہر رمضان میں شادی کریں گے؟ اداکارہ کے بیان نے سب کو چونکا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے حوالے سے ایک بار پھر شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ شوبز ذرائع کے مطابق دونوں فنکار رمضان المبارک میں نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے شادی کے حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب سادہ اور نجی نوعیت کی ہوگی جس میں محدود افراد شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر صارف کی جانب سے نکاح سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ نکاح جمعے کی نماز کے بعد ہوگا تاہم اس میں کوئی تاریخ واضح نہیں کی گئی ہے جبکہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تاہم شوبز حلقوں میں ان دونوں کے نکاح کی خبریں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Social Trka Official (@socialtrkaofficial)

واضح رہے کہ ماضی میں بھی دونوں فنکاروں کے تعلقات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں جس کے باعث ان کی ممکنہ شادی کی خبر کو مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی جوڑے کی شادی کی افواہیں اڑائی گئیں تھی تاہم وقت کے ساتھ وہ افواہ ہی ثابت ہوئیں۔

Related Posts