بھارت میں جاری ورلڈکپ کے دوران معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ناصرف ٹورنامنٹ بلکہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کی گئی جس کے بعد انہوں نے ری ہیپ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔
Never count @TheRealPCB out, always believe… @Wasim_Jnr meri jaan, kya baat hai aapki! ????????
Simply incredible by @FakharZamanLive & @babarazam258, truly a joy to watch ????
Congratulations Pakistan ???????????? pic.twitter.com/uQAMcImhEk
— Naseem Shah (@iNaseemShah) November 4, 2023
اس ٹوئٹ پر جہاں نسیم شاہ کے مداحوں نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے نسیم شاہ کو یاد کیا وہیں حریم شاہ بھی نسیم شاہ کیلئے ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
ٹک ٹاکر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’کاش آپ اس ورلڈکپ کا حصہ ہوتے، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان ابھی تک سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








