نئی دلی کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دلی کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند
نئی دلی کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی جارہی ہے، جس کے سبب اسکولوں کو مزید ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے،نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے۔

حکومت نے بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے دارالحکومت کے اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کاحکم جاری کردیا ہے۔

نئی دلی کے وزیر تعلیم کے مطابق پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

غزہ کی جنگ کا پھیلاؤ ناگزیر ہوچکا، ایران نے پھر دھمکی دے دی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts