بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو دورانِ عدت نکاح کیس میں مقامی عدالت نے بری کردیا ہے، عدالت نے دونوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔
سوال یہ ہے کہ عدت کیس میں دی گئی سزائیں کالعدم ہونے کے بعد کیا عمران خان اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے آج رہائی دے دی جائے گی، جیسا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریمارکس بھی دئیے ہیں۔
جواب ہاں میں ہے۔ کیونکہ عمران خان پر دیگر کیسز بھی قائم ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی یا تو ان کیسز میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں یا پھر عدالت نے ان کی سزا معطل کررکھی ہے۔ ایسی صورت میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ کیس میں بھی ریلیف حاصل کرچکے ہیں اور سائفر کیس میں بھی فیصلہ رواں ماہ کے دوران عمران خان کے حق میں آگیا تھا لیکن عمران خان کی رہائی عدت کیس کے باعث رکی ہوئی تھی۔
اب جب عدت کیس بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے تو اس بات کے امکانات واضح ہیں کہ آج عمران خان کو رہائی بھی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 200 سے زائد کیسز درج کیے گئے تھے جن میں 9مئی سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








