اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیدینگے، پرویز الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیدینگے، پرویز الٰہی
اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیدینگے، پرویز الٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اپوزیشن کے اتحاد کا ساتھ دیتی ہے تو وہ وزارتوں سے استعفیٰ دیدینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون واضح ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو اس کی پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کا حتمی موقف جلد معلوم ہو جائے گا۔

قبل ازیں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اور حکومت سے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور مسلم لیگ (ق) کو اپنا سیاسی فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

یہ بیان ایک اہم پیش رفت کے بعد سامنے آیا ہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پارٹی کی حمایت کے بدلے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ کا عہدہ پرویز الٰہی کو دینے پر متفق ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلایا، فرخ حبیب

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ایک دو روز میں اس فیصلے کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts