کرس راک کو تھپڑ، ول اسمتھ کے گھر پولیس پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کرس راک کو تھپڑ، ول اسمتھ کے گھر پولیس پہنچ گئی
کرس راک کو تھپڑ، ول اسمتھ کے گھر پولیس پہنچ گئی

آسکرز ایوارڈز 2022ء کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے والے ول اسمتھ کے گھر پر پولیس پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شیرف ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ول اسمتھ کے گھر پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس حکام ایسے وقت میں ول اسمتھ کے گھر گئے جبکہ چند روز قبل وہ کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے تنازع کا شکار ہوئے تھے۔

ول اسمتھ کو ان کے اس رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکاروں نے لیجنڈ اداکار ‘رشی کپور’ کو میوزک ویڈیو میں خراج تحسین پیش کردیا

مزید برآں حکام کے ول اسمتھ کے گھر کالاباسس پر حکام کی موجودگی کی تصاویر پاپارازی نے لی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان لاس اینجلیس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ یہ ول اسمتھ کے گھر کے آس پاس ڈرون کی تلاش میں یونٹ کو وہاں بھیجا گیا تھا۔

ترجمان نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس یہ اطلاع آئی تھی کہ ول اسمتھ کے گھر کے قریبی علاقے میں کسی ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔

Related Posts