کیا بدل جائے گا بلدیاتی توازن؟ کراچی کی 5 اور سندھ کی 23 نشستوں پر ووٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں 28 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جوکہ شام 5 بجے تک بلا تعطل مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس عمل کی موثر نگرانی کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو پولنگ کے اختتام اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔

ان ضمنی انتخابات میں کراچی کے تین اضلاع سمیت کشمور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو، جامشورو، حیدر آباد، بدین اور ٹھٹھہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج ہونے والے انتخابات کے ذریعے 2 ڈسٹرکٹ کونسل ممبران، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل وارڈ ممبران منتخب کیے جائیں گے۔

کراچی میں پولنگ تین اضلاع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں ہو رہی ہے جہاں مجموعی طور پر ایک چیئرمین، تین وائس چیئرمین اور ایک جنرل وارڈ ممبر کی نشست پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

سندھ حکومت کا خواتین کیلئے بڑا تحفہ؛ مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کا آغاز

انتخابات کے باعث متعلقہ علاقوں میں عوامی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے تاکہ ووٹرز آسانی سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لیں اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Related Posts