سیلابی خسارے کا بوجھ عوام کو منتقل؟ سگریٹ نوش فی پیکٹ 50 روپے ادا کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt plans mini-budget for flood relief and tax shortfall
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے سیلاب کی تباہ کاری کے اخراجات عوام کی جیبوں سے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں گاڑیوں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر نئی لیوی عائد کی جائے گی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اب تک اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت 1,100 سے زائد درآمدی اشیاء پر بھی فیڈرل لیوی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف اس کی منظوری دیتے ہیں تو یہ اقدامات حکومت کو محصولات کا خسارہ کم کرنے اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اضافی رقم جمع کرنے میں مدد دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کم از کم 50 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ جولائی سے اگست کے درمیان حکومت کو 40 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ ہوا ہے جو اس ماہ کے آخر تک 100 ارب روپے سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر سگریٹ کے پیکٹ پر 50 روپے کی اضافی لیوی لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ مہنگے الیکٹرانک سامان پر 5 فیصد لیوی لگائی جائے جبکہ بڑی گاڑیوں خصوصاً 1800 سی سی یا اس سے بڑی انجن والی کاروں پر بھی لیوی لگائی جا سکتی ہے۔

Related Posts