ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک شاندار خبر سامنے آئی ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے تک کمی کی درخواست دائر کی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج اس درخواست پر سماعت کرے گا اور اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
یہ ریلیف نہ صرف سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی خوش آئند ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اگر نیپرا ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتا ہے تو صارفین کو فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک کی بچت ہو سکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ اگست سے اکتوبر تک کے عرصے کے لیے فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے، جو ماہانہ بجلی کے بلوں میں واضح کمی کا باعث بنے گی۔
اس اہم فیصلے کا اعلان نیپرا کی جانب سے سماعت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ یہ اقدام صارفین کے لیے مالی بوجھ کم کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








