پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ 38 سالہ آصف آفریدی اس میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپنر ساجد خان وائرل بخار سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے جبکہ ابرار احمد کو حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے سات بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپن بالنگ کی ذمہ داری نعمان علی، آصف آفریدی اور سلمان علی آغا پر ہوگی جبکہ فاسٹ بولنگ میں شاہین آفریدی کے ساتھ حسن علی شامل ہوں گے۔
بیٹنگ لائن میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سابق کپتان بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد کھلاڑی وطن واپس لوٹے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








