کیا غزہ کا انتظام امریکی فوج سنبھال رہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

تباہ حال غزہ، فائل فوٹو

امریکا نے غزہ میں فوجیں اتارنے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے منگل کے روز ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکہ اپنے فوجی غزہ میں تعینات نہیں کرے گا۔ یہ وہ مؤقف ہے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بارہا زور دے چکے ہیں۔

وینس نے جنوبی اسرائیل کے شہر کریات گات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امریکی فوجی زمین پر نہیں اتریں گے۔ امریکہ کے صدر نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے اور ہماری عسکری قیادت بھی اس پر متفق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا کردار صرف “مؤثر رابطہ کاری” اور تعاون پر مبنی نگرانی تک محدود رہے گا، براہِ راست فوجی مداخلت تک نہیں۔

Related Posts