کیا تم میرے بغیر سو سال جیو گی؟ آیوشمان اور راشمیکا کی ورلڈ آف تھما کا آفیشل ٹیزر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹ؛ مڈوک فلمز )

مڈوک فلمز نے اپنی نئی فلم ورلڈ آف تھما کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے جس میں آیوشمان کھرانہ اور راشمیکا منڈانہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم ایک ہی کہانی میں رومانس، خوف، اور ایکشن کے عناصر کو یکجا کرتی ہے۔

ٹیزر کا آغاز ہیرو کے ایک مکالمے سے ہوتا ہےکہ کیا تم میرے بغیر سو سال جیو گی؟ جس کے جواب میں ہیروئن کہتی ہے سو سال تو کیا میں ایک لمحہ بھی نہیں جیو سکتی۔

ٹیزر میں ایک پرجوش عشقیہ کہانی دکھائی گئی ہے جو ایکشن، سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے۔ ساتھ ہی خوفناک اور عجیب و غریب مناظر بھی شامل ہیں۔ فلم میں خونریزی، تشدد اور قتل کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو اسے کم عمر ناظرین کے لیے غیر موزوں بناتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیزر میں رقص، موسیقی اور گلیمر کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ فلم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

اس سے قبل ہارر کامیڈی فلم سٹری 2 نے شاندار کاروبار کیا تھا اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ آف تھاما میں بھی ہارر کے ساتھ کامیڈی کے عناصر شامل کیے گئے ہیں۔

مثال کے طور پر ٹیزر میں اداکار نواز الدین صدیقی ایک منفرد روپ میں نظر آتے ہیں جہاں وہ کہتے ہیں کہ رومانس کو جاری رکھو میں نے پچھتر سال سے کوئی رومانس نہیں دیکھا۔

Related Posts