ایک ہی سیزن میں فٹبالز کے تین بڑے ایوارڈز اپنے نام کرلیے؛ محمد صلاح کا فٹبال پر راج برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ الجزیرہ)

مصر کے مشہور فٹبالر اور لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے ایک بار پھر پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سال 2025 کا بہترین پروفیشنل فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

33 سالہ صلاح نے پریمیئر لیگ کے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گول اسکور کیے اور 18 گولز کے لیے اسسٹ فراہم کیے جس کی بدولت لیورپول نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

محمد صلاح نے اس سیزن میں نہ صرف پریمیئر لیگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ حاصل کیا بلکہ سب سے زیادہ گولز کے لیے گولڈن بوٹ اور سب سے زیادہ اسسٹس کے لیے پلے میکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ ایک ہی سیزن میں یہ تینوں ایوارڈز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل صلاح 2018 اور 2022 میں بھی سال کے بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ ان کی مسلسل شاندار کارکردگی نے انہیں فٹبال کی دنیا میں ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر مزید مستحکم کیا ہے۔

Related Posts