معروف گلوکارہ ریحانہ اور امریکی ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمہ گرفتار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون کا نام ایوانا اورٹیز ہے۔ حملے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایوانا اورٹیز ماضی مین کئی بار گرفتار ہوچکی ہیں۔ ملزمہ پر 2013 میں دیوالیہ پن کا کیس رہا، 2021 میں غفلت سے ڈرائیونگ کے شبے میں گرفتار ہوئیں جبکہ 2023 میں گھریلو تشدد کے معاملے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایوانا اورٹیز لائسنس یافتہ اسپیچ پیتھولوجسٹ ہیں جن کا ریحانہ یا ان کے پارٹنر ریپر راکی سے بظاہر براہ راست کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایوانا اورٹیز اکثر فیس بک پر ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں جن میں وہ مشہور شخصیات کو مخاطب کرتی تھیں اور فائرنگ سے چند ہفتے قبل ملزمہ نے ریحانہ کے متعلق فیس بک پر متنازعہ پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں ریحانہ پر غیر مناسب الزام عائد کیا گیا تھا۔
فائرنگ کے بعد ریحانہ کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور آئندہ کے فوٹو شوٹ کو بھی ملتوی کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سے ریحانہ سخت خوفزدہ ہیں۔ اس سے قبل ریحانہ فائرنگ کی اواز سننے کے باوجود یہ سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں کہ ہوا کیا ہے۔ انہیں حیرت بھی ہے کہ کوئی ان پر فائرنگ کیوں کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








