پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ایک خاتون کو جعلی زیادتی کا مقدمہ درج کروا کر ایک شہری کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ تھانہ سرائے سدھو میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
خاتون کی جانب سے دیے گئے الزامات پر 9 اکتوبر کو ایک زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا تاہم دورانِ تفتیش پولیس کو شواہد سے یہ بات واضح ہوئی کہ ملزم بے گناہ ہے، جس پر اسے رہا کردیا گیا۔
مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے مبینہ طور پر اس مقدمے کو بلیک میلنگ اور رقم بٹورنے کے مقصد سے گھڑا تھا۔ پولیس نے حقائق سامنے آنے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








