نومبر 2025: قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح تبدیل، کس میں اضافہ، کس میں کمی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

National savings profit rates revised - Check Nov 2025 update
ONLINE

وفاقی حکومت نے نومبر 2025 کے لیے مختلف قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں رد و بدل کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی شرحیں 4 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

نئی شرحوں میں کچھ اسکیموں کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بعض میں کمی کی گئی ہے۔

نئی شرحوں کی تفصیلات
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا کر 11اعشاریہ 60 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اب 10اعشاریہ 92 فیصد منافع دے گا۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ماہ کی اسکیم پر 10اعشاریہ 44 فیصد اور ایک سالہ اسکیم پر 10اعشاریہ 64 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں کمی کی گئی ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 13اعشاریہ 44 فیصد سے کم کر کے 12اعشاریہ 72 فیصد کر دی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ بھی اب 12اعشاریہ 72 فیصد منافع فراہم کریں گے، جو پچھلی شرح سے صفر اعشاریہ 72 فیصد کم ہے۔ تاہم سیونگ اکاؤنٹ کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ 9اعشاریہ 50 فیصد برقرار رہے گی۔

نومبر 2025 کے لیے تازہ ترین منافع کی شرحیں

اسکیم نئی شرح منافع (فیصد)

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس 11اعشاریہ 30

بہبود، پنشنرز اور شہداء فیملی اکاؤنٹس 12اعشاریہ 72 (زیادہ ترین)

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس 10اعشاریہ 92

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکاؤنٹس 10اعشاریہ 60

شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ و سیونگ سرٹیفکیٹس 10اعشاریہ 44

سیونگ اکاؤنٹس 9اعشاریہ 50 (بغیر تبدیلی)

شریعت کے مطابق (اسلامک) سیونگ اکاؤنٹس 9اعشاریہ 92 (بغیر تبدیلی)

اسلامی اسکیموں میں تبدیلیاں
سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں تین سالہ اور پانچ سالہ کیٹیگریز میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایک سالہ سروہ اسلامک اکاؤنٹ کی شرح بدستور 9اعشاریہ 92 فیصد برقرار ہے۔سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارتِ خزانہ کا موقف
وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ نئی شرحیں موجودہ مارکیٹ کے حالات اور سرمایہ کاری کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور مستحکم منافع فراہم کیا جا سکے۔

حکومت کو امید ہے کہ یہ اسکیمیں ریٹائرڈ افراد اور عام خاندانوں کے لیے پرکشش اور کم خطرے والی سرمایہ کاری کا ذریعہ ثابت ہوں گی۔ سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی معلومات کے لیے اپنے قریبی نیشنل سیونگ سینٹر یا سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

Related Posts