پنجاب میں خاتون کا لرزہ خیز قتل، سفاک قاتلا نے ساتھی سے ملکر لاش کے دو ٹکڑے کردیئے، ملزمہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman held in brutal Pakpattan killing; body recovered
ONLINE

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک ہولناک قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک عورت کو بہیمانہ انداز میں قتل کر کے لاش کے دو ٹکڑے کر دیے۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقتولہ کی لاش کے اعضا برآمد کر لیے ہیں جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پاکپتن میں ملزمہ رشیدہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک خاتون کو اس شبہ پر قتل کر دیا کہ اس کا بھائی مقتولہ کے قتل میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے چھری کے وار سے عورت کو قتل کیا اور لاش کے دو ٹکڑے کر کے انہیں ایک تھیلے میں ڈال کر کھیتوں میں پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اقصہ بی بی کے چچا جعفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ رشیدہ کی نشاندہی پر مقتولہ کے جسم کے حصے برآمد کر لیے گئے ہیں تاہم اس کا ساتھی تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور شبہات کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، جہاں رشتہ داروں نے شک یا انتقام کے تحت قریبی افراد کی جان لی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس طرح کے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

Related Posts