اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں پر خواتین کا تشدد، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی کو خواتین کے ایک گروپ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں پیش آیا، جہاں لیگی رہنماؤں حنیف عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ دو خواتین کا جھگڑا ہوا۔

اس موقع پر خواتین کی جانب سے لیگی رہنماؤں کو گالیاں دی گئیں، جس پر لیگی رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی نے موبائل میں ویڈیو بنانی شروع کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق خواتین نے لیگی رہنماؤں کا گریبان بھی پکڑا اور پھر ان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

پولیس نے بھی دونوں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لیگی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔

Related Posts