وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔
تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا، نوٹیفیکیشن وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








