لکھنؤ: آسٹریلیا نے سری لنکا کوآئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے 210 رنز کا ہدف35.2 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل مارش 52 اور جوش انگلس 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بارش کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں نے مایوس کُن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا سکور ہو گا۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








