کراچی میں منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کیخلاف علماء متحرک، مسجد سے تحریک کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

فقیر کالونی، فرید کالونی، ایرانی کیمپ اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کیخلاف فلاح و بہبود کمیٹی آفریدی کالونی کے زیر اہتمام علاقائی کمیٹیوں کا گرینڈ جرگہ جامع مسجد ابراہیم آفریدی کالونی میں منعقد ہوا۔

جرگے میں محلہ کمیٹیوں کے ذمہ داران، علماء کرام سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکائے جرگہ نے آفریدی کالونی، فرید کالونی اور ایرانی کیمپ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات کے اڈوں میں اضافے پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔

صہیونی پروپیگنڈا بے نقاب، یرغمالی اسرائیلی خاتون حماس کے حسن سلوک سے متاثر

فلاح وبہبود کمیٹی کے صدر حافظ عبداللہ بسمل، شیخ الحدیث مولانا طاہرین، مولانا راشد درانی و دیگر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریدکالونی، فقیر کالونی، ایرانی کیمپ کے علاقے منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافے سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکیت بلاخوف و خطر دن دہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ چوری، نقب زنی کی وارداتوں سے مساجد اور اسکول بھی محفوظ نہیں۔ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

ان رہنماؤں نے کہا معاشرے کے ان ناسوروں، موت کے سوداگروں کو وارننگ دیتے ہیں کہ اب عوام متحد ہوچکے ہیں۔ نئی نسل کو تباہ کرنے والے بدبختوں کیخلاف مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

شرکائے جرگہ نے طے کیا کہ تمام علاقوں کی محلہ کمیٹیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ مرکزی کمیٹی بنائی جائے اور ملکر منشیات کے ناسور کا مقابلہ کیاجائے۔ ہر علاقے میں اور مسجدوں میں عوام کی آگاہی کیلئے اجلاس منعقد کریں گے، اگر درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہوا، چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں واضح کمی نہیں آئی تو ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دینا مجبوری ہوگی۔

Related Posts