جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔
انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنا ڈالے۔
افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور ریزی وین ڈوسین 60 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رن بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔
پاکستان کو آسٹریلیا سے 62 رنز سے شکست: ’بابر اعظم بڑے میچوں میں کب پرفارم کرینگے؟‘
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور ریکی ٹاپلی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ اب تک ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ایک جب کہ جنوبی افریقا نے 2 میچز اپنے نام کئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








