نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے جبکہ اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے ۔
پاتھم نسانکا 2 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما ایک ایک رن بناسکے۔
لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کے خلاف 113 رنز پر سری لنکا کی آٹھویں وکٹ بھی گرگئی
دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








