ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف
ورلڈ کپ 2023: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف

حیدر آباد: سری لنکا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آٹھواں میچ جو کہ بھارت کے شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، سری لنکن ٹیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts