یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے عمرے کے دوران ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے عمرے کے دوران ملاقات
یشما گِل کی بھارتی اداکارہ ثناء خان سے عمرے کے دوران ملاقات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشماگل نے عمرے کے دوران بھارتی اداکارہ ثناء خان سے ملاقات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔

اداکارہ یشما گِل نے ثناء خان اور اور اُن کے شوہر مفتی انس کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yashma Asad Gill (@yashmagillofficial)

اداکارہ نے لکھا کہ سب سے پہلے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکریہ جس نے مجھے اپنے گھر اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کرنے کا موقع دیا اور پھر اُس نے مجھے ان خوبصورت لوگوں سے ملوایا جن سے میں ملنا چاہتی تھی۔

اداکارہ کا ثناء خان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو اِن کی طرح مضبوط بنائے، مہمان نوازی اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yashma Asad Gill (@yashmagillofficial)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے لیے نئی دوستیوں کی یہ ابتداء ہے، انشاءاللّٰہ۔

یہ بھی پڑھیں: گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر منشا پاشا نے دُعا زہرہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خیال رہے کہ یشما گِل اور بھارتی اداکارہ ثناء خان آج کل سعودی عرب میں مذہبی رسم عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔

یہ دونوں اداکارائیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی کے روح پروَر مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر نت نئی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

Related Posts