پی سی بی نے یاسر عرفات کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی سی بی نے یاسر عرفات کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا
پی سی بی نے یاسر عرفات کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

سرفراز کو ڈراپ کرنے پر شان مسعود نے کیا کہا؟

سابق کرکٹر یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔

Related Posts