جہاز میں سفر کے دوران عملے کی خواتین سے تمیز سے بات کریں۔یاسر حسین

تازہ ترین

تازہ ترین

جہاز میں سفر کے دوران عملے کی خواتین سے تمیز سے بات کریں۔یاسر حسین
جہاز میں سفر کے دوران عملے کی خواتین سے تمیز سے بات کریں۔یاسر حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز میں سفر کے دوران عملے کی خواتین سے تمیز سے بات کرنی چاہئے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ میں نے   فضائی سفر کے دوران فلائٹ میں نوٹ کیا کہ عوام، خاص طور پر مرد یہ سمجھتے ہیں کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین ان کے باپ کی نوکر ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کردیا

یاسر حسین اور واسع چوہدری کا ایک ساتھ کام کرنے سے انکار

انسٹاگرام پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ عملے کی خواتین جو آپ کو ہزاروں فٹ بلندی پر آسمان میں کھانا فراہم کرتی ہیں، جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں، انہیں باپ کی نوکر سمجھا جاتا ہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

مشہورومعروف اداکار یاسر حسین نے کہا کہ عملے کی خواتین کو نوکر نہ سمجھیں، ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تمیز سے بات کرنا سیکھیں۔ خدارا، مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والوں کا احترام کریں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار یاسر حسین نے اپنی نئی فلم پیچھے تو دیکھو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے کردار کی پہلی جھلک دکھائی۔

آخری مرتبہ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والے یاسر حسین نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر رواں ماہ کے آغاز میں شیئر کیا۔ 

 

Related Posts