ایک یوگا ٹرینر اور غذائی ماہر کے علاوہ زرمینہ فیصل ایک ماں کی ذمہ داریاں بھی بخوبی انجام دے رہی ہیں اور وقت کے ساتھ انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ ایک عورت اپنی فٹنس ، پیشے اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کر سکتی ہے۔
زرمینہ فیصل کا ماننا ہے کہ یوگا انسان کو آزادی کا احساس دلاتا ہے، چٹائی پر گزارا وقت اور تجربات آپ کی زندگی میں انوکھا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ زرمینہ فیصل کا کہنا ہے کہ یوگا میٹ پر گزرا وقت آپ کی باقی زندگی میں بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔
ایم ایم نیوز نے زرمینہ فیصل کے تجربات اور لوگوں کے ذہنوں میں یوگا کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے سے گفتگو کا اہتمام کیا ہے۔
ایم ایم نیوز : یوگی بننے کے لئے آپ کو کس چیز نے متاثر کیا؟
زرمینہ فیصل : آج کی تیز رفتار دنیا میں ہماری زندگی میں بے پناہ مصروف ہےاور اسی چیز نے مجھے پریشانی میں مبتلا کیا اور میں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے یوگاکی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور جوں جوں میں یوگا کی ٹریننگ حاصل کرتی گئی تو خود کو محفوظ بنانے کا احساس بھی بڑھتا گیا۔
میں جتنا یوگا کے بارے میں جانتی گئی تو ساتھ ساتھ زیادہ کھوجنے کا اشتیاق بڑھتا گیا اور ایک چیز کہ ایک بار آپ یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تو آپ پیچھے نہیں ہٹ سکتے، مجھے جب بھی یوگا سے دوری کا احساس ہوا تو میں نے اپنی چٹائی پر قدم رکھا اور اپنی دنیا میں واپس آگئی۔
ایم ایم نیوز : آپ نے یوگاکی تربیت شروع کہاں سے کی اور سفر کیسا رہا؟
زرمینہ فیصل : میں نے 11 سال پہلے کراچی میں باڈی بیٹ اسٹوڈیو سے اپنی پریکٹس کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد بہت سارے انسٹرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کی پھرمیں نے کئی اسٹائلز کا کھوج لگایا اور یوگا کا سفر بہت شاندار رہا۔
ایم ایم نیوز :یوگا کے بارے میں لوگوں میں تین عام غلط فہمیاں کیاہیں؟
زرمینہ فیصل : پہلی یہ کہ یوگا شروع کرنے کیلئے آپ کو لچکدار یا مضبوط ہونا پڑے گا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ یوگا سے باز آ جاتے ہیں۔ یوگا کیلئے آپ کو اپنا آپ ظاہر کرنا پڑتا ہے ، یہ کہ یوگا آسان ہے اوریہ کسی خاص قسم کے شخص کے لئے ہے لیکن میں کہتی ہوں کہ یوگا سب کے لئے ہے!۔
ایم ایم نیوز : آج یوگا شروع کرنے کے 3فوری فوائد کیا ہوسکتے ہیں؟
زرمینہ فیصل : یوگا سے جڑنے کے بعد آپ اپنے آپ سے جڑ جاتے ہیں اور آپ کی توانائی آپ کے بقیہ دن آپ کو تروتازہ رکھتی ہے اور یوگا سے دل اور دماغ کو سکون ملتا ہے جس سے آپ بہتر نیند لے سکتے ہیں۔
ایم ایم نیوز : یوگا شروع کرتے وقت کونسی 3چیزوں کو دھیان میں رکھنا چاہئے؟
زرمینہ فیصل : ہر انسان خود میں انفرادیت رکھتا ہے ، آپ کی چٹائی پر سفر آپ کا اپنا ہے،آپ پورے عمل پر اعتماد کریں اور اپنی سانس کو کنٹرول کریں۔
ایم ایم نیوز : یوگا صرف لچکدار لوگوں کے لئے ہے ،یہ بات درست ہے یا غلط؟
زرمینہ فیصل : یہ بالکل غلط ہے کہ یوگاصرف لچکدار لوگوں کے لئے ہے، یوگا ہر ایک کے لئے ہے۔ آپ کا جسم صرف اسی صورت میں اس طرف جائے گا جہاں آپ کا دماغ اسے جانے دے گا ، یہ آپ کے دماغ کی سختی ہے جسے آپ کو چھوڑنا ہوگا اورتب ہی جسم اس کی پیروی کرے گا۔
ایم ایم نیوز :بہت سارے لوگ یوگا کو نسائی حیثیت سے دیکھتے ہیںکہ یوگا مردوں کے لئے نہیں ہے، آپ کے خیال میں کیا ہے؟
زرمینہ فیصل : یوگا ایک مکمل نظام ہے ،یہ انسان کے انفرادی انتخاب پر منحصر ہے، یوگا میں سورج بھی ہے چاند بھی، مونث اور مذکر بھی اور اس میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جو مرد یا خواتین کو اپنی طرف راغب کرسکتی ہیں۔
ایم ایم نیوز : کیا یوگا کسی فرد کا وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے؟
زرمینہ فیصل : وزن کم کرنا بہت سارے مختلف عوامل پر منحصر ہے لہٰذا اس سوال کا کوئی جواب نہیں مل سکتا لیکن یوگا آپ کی غذائیت ، نیند ، نقل و حرکت اور مجموعی صحت سے متعلق فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس سے آپ کے وزن اور آپ کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔
ایم ایم نیوز : یوگی بننے سے آپ کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟
زرمینہ فیصل : میں یہ نہیں کہوں گی کہ یوگا آپ کی زندگی کو تبدیل کرتا ہے بلکہ یہ آپ کو اپنی سچائی کو دریافت کرنے اور اپنی بہترین زندگی گزارنے میں مدد کرتا ہے۔
ایم ایم نیوز : یوگا پر ابھی بھی یقین نہ رکھنے والوں کو آپ کیا پیغام دینا چاہیں گی ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








