متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدہ امریکی ناٹک ہے،ایرانی وزیرخارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدہ امریکی ناٹک ہے،ایرانی وزیرخارجہ
متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدہ امریکی ناٹک ہے،ایرانی وزیرخارجہ

بیروت:ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کو امریکا کی طرف سے سجایا جانے والا ناٹک قرار دے دیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق دورہ لبنان کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے جیسے ناٹک رچا کر وہ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ ہمارے خطے کے سیاسی حقائق سمجھنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کرسکتا، امریکا کی جانب سے کئے گئے اس طرح ہتھکنڈے ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Related Posts