اسلام آباد:سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ ہفتہ کو چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایاکہ سی پیک انٹرنشپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ کلی طور پر قومی منصوبہ اور نمو میں اضافہ کا باعث ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، ساٹھ فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان لیڈرز کے ذریعہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو 3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کا پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔