آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے،امریکی صدر نے روسی صدر کو وارننگ دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے،امریکی صدر نے روسی صدر کو وارننگ دیدی
آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے،امریکی صدر نے روسی صدر کو وارننگ دیدی

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کی حالیہ تقریر کے بعد انہیں خبردار کیا ہے کہ آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ روز یوکرین کے4خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اوراس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔

روسی صدر کے بیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پیوٹن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، امریکا اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران روسی صدر کو وارننگ دی اور براہ راست پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی۔

مزید پڑھیں:سچا دوست وہی ہے جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پاکستان کیلئے پیغام

امریکی صدر نے کہاکہ امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں۔

Related Posts