نئی قیمتیں سن کر نیندیں اڑ جائیں گی! جانیں ایک تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 601 روپے اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 6 ہزار 51 روپے اضافے سے 3 لاکھ 43 ہزار 103 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط چاندی کی قیمت میں 152 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 422 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 130 روپے اضافے سے 6 ہزار 648 روپے کی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قدر میں 77 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 142 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 52 ڈالر اضافے سے 51 اعشاریہ 50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related Posts