کراچی: کورنگی روڈ قیوم آباد پل کے قریب واٹر ٹینکر نے 2نوجوانوں کو کچلتے ہوئے ڈیفنس خیابان اتحاد سگنل تک پہنچ گیا،اس دوران اس نے پولیس کے بائیک لفٹر ٹرک کو بھی ٹکر مار کر اُلٹ دیا۔
اسی دوران فرار ہوتے ہوئے ڈرائیور کو ایک با ہمت نوجوان لڑکی نے پکڑ کر گرفتار کرا دیا،ٹرک اور دیگر اشیاء پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
ایم ایم نیوز نے جب اس سلسلے میں ایس ایچ او ڈیفنس سے رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ڈرائیور ہماری تحویل میں ہے، اور یہ واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لئے کے آئی اے پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور مقدمہ بھی وہیں درج کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔