اسلام آباد میں بہادر نوجوان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرکے واردات ناکام بنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں بہادر نوجوان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرکے واردات ناکام بنا دی
اسلام آباد میں بہادر نوجوان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرکے واردات ناکام بنا دی

اسلام آباد کے بہادر نوجوان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرکے 2 ڈاکوؤں کی واردات ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ کی حدود میں پیش آیا جہاں آبپارہ مارکیٹ میں نجی میڈیکل اسٹور پر 2 نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈکیتی کیلئے آئے تاہم 25 سالہ احمد حسن نے واردات ناکام بنائی۔

میڈیکل اسٹور میں کام کرنے والے احمد حسن نے جو گلزارِ قائد راولپنڈی کا رہائشی ہے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی جس پر نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان احمد حسن کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان خالی ہاتھ موقعۂ واردات سے فرار ہو گئے۔ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  طالب علم آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار، مستقبل داؤ پر لگ گیا

Related Posts