یو ٹیوبر ڈکی بھائی کی آزادی کا پروانہ جاری! دیکھیں جیل سے رہائی کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

لاہور کی ضلع کچہری نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا پروانہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوراً جیل سے رہا کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ روبکار کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا دیا جس کے بعد ڈکی بھائی کو باقاعدہ جیل سے رہائی مل گئی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2 روز قبل جوئے کی ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی شرط پر انہیں ضمانت دی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیے تھے کہ سپریم کورٹ کے اصول کے مطابق اس نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ملنا غیر معمولی بات ہے۔

Related Posts