سوناکشی سنہا کی حمل کی افواہوں پر ظہیر کا مزاحیہ ردعمل، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Zaheer reacts to Sonakshi’s pregnancy rumors by touching her stomach, video goes viral
ONLINE

ممبئی کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئیں جب معروف فیشن ڈیزائنر وکرم کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب میں انہیں ڈھیلا لباس پہنے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

متعدد صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید اداکارہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ظہیر اقبال نے ان تمام افواہوں کو مزاحیہ انداز میں رد کر دیا۔

بدھ کے روز وہ دونوں پروڈیوسر رمیش تورانی کی شاندار دیوالی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں ظہیر نے میڈیا کی موجودگی میں مذاقاً سوناکشی کے پیٹ کو چھوتے ہوئے بیبی بمپ چیک کرنے کا ڈرامائی انداز اختیار کیا۔

 

سوناکشی اس غیر متوقع حرکت پر قہقہہ لگا کر ہنس پڑیں اور شوخی سے اپنے شوہر کو ہلکی سی چپت لگا دی۔ یہ منظر وہاں موجود فوٹوگرافروں کے کیمروں میں محفوظ ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مداحوں نے اس ویڈیو کو خوب سراہا اور اس جوڑے کی خوش مزاجی اور ہم آہنگی کو پسند کیا۔ ظہیر کا یہ انداز واضح طور پر اس بات کا اظہار تھا کہ سوناکشی کے حاملہ ہونے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تقریب میں سوناکشی سنہا سنہری اور آف وائٹ لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ دونوں کی مسکراہٹوں اور قہقہوں نے ان کے مضبوط رشتے کی جھلک دکھائی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں نے اپنی محبت بھرے رشتے کی جھلک عوام کے ساتھ شیئر کی ہو۔ چند دن قبل ہی سوناکشی اور ظہیر نے ایک جیسی ٹیٹوز بنوائے تھے ۔

سوناکشی اور ظہیر نے 23 جون 2024 کو ممبئی میں ایک سادہ شہری تقریب میں شادی کی تھی جس کے بعد قریبی عزیزوں اور دوستوں کے لیے ایک پُرتعیش استقبالیہ دیا گیا۔

دونوں مختلف مذہبی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، مگر سوناکشی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے درمیان مذہب کبھی رکاوٹ نہیں بنا بلکہ دونوں ایک دوسرے کے عقائد اور اقدار کا احترام کرتے ہیں۔

Related Posts