اسلام آباد: وزارت انسانی حقوق نے گمشدہ اور جنسی درندگی کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے زینب الرٹ ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیاہے۔
یاد رہے کہ زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل سے منسلک ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ زینب الرٹ ایپ کا افتتاح 2018ء میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے کیا۔
زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل اور تمام ڈی پی اوز کیساتھ بھی منسلک ہوگی۔ اس کے ذریعے بچوں کی فوری بازیابی اور ایف آئی آر اندراج کے لیے ریاستی مشینری بروقت متحرک ہو سکے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے مانیٹرنگ سے پولیس پر بھی پریشر رہے گا۔ زینب کے والد امین انصاری بھی اس مقوع پر موجود تھے۔
زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معصوم پھول جیسے بچے درندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ پولیس کو جوابدہ بنانے کیساتھ سخت قانون سازی ناگزیر ہے۔