پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
ژالے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نےشوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں انڈسٹری میں کبھی کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ حقیقت میں موجود ہے اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی، ا نہوں نے بتایا کہ اگرچہ پیشکش اتنی جارحانہ نہیں تھی مگر پیشکش ضرور ہوئی تھی اور یہ پیشکش جس ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی وہ آج بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے پیشکش سے قبل انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ وہ بہت لمبی ہیں لیکن بعد میں اسی ہدایتکار نے انہیں اپنا پسندیدہ کردار نبھانے کے لیے ایک نامناسب پیشکش کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی پڑھائی کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور وہ کاسٹنگ کاؤچ پر کئی لوگوں کو شٹ اپ کال دے چکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








