ممبئی: پاکستانی ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے پیشِ نظر بھارتی ٹی وی چینل نے زندگی گلزار ہے ٹیلی کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ 5 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب زندگی گلزار ہے ٹی وی اسکرین کی زینت بن رہا ہے۔
ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے نے فواد خان اور صنم سعید سمیت کاسٹ میں شامل تمام فنکاروں کو بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ قبل ازیں زندگی چینل پر ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے پہلی بار 2013ء میں نشر کیا گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی نے عوام میں ڈرامے کی شہرت کو دیکھتے ہوئے سیریل دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پاکستانی فنکاروں کی انتھک محت اور بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 3 روز قبل زی ٹی وی نے کہا کہ زندگی گلزار ہے ہفتے کے روز 12 بجے سے لے کر 2 بجے تک نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی نشریات گزشتہ روز5 جون سے شروع کردی گئی ہیں۔
Lekar apna dil jeetne waala andaaz, aa raha hai aapse milne Zaroon #OnDemand. Drop a ❣️, aur bataaiye kitne excited hain aap? Dekhiye #ZindagiGulzarHai, starts 5th June, Sat, 12PM – 2PM, sirf #ZeeTV par. #FawadKhan #SanamSaeed pic.twitter.com/VbNcQVPedH
— ZeeTV (@ZeeTV) June 3, 2021
قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا کہ میرے پہلے ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے کے دوران سینئر فنکار فواد خان کا رویہ میرے ساتھ سخت رہا۔
اپنے 3 ماہ قبل دئیے گئے انٹرویو کے دوران پہلی سی محبت نامی ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکار شہریار منور نے کہا کہ پہلی بار ڈرامہ سیریل کرنے کے بعد سے لے کر اب تک بہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ زندگی گلزار ہے سے قبل اداکار فواد خان ہم سفر نامی ڈرامے سے کافی شہرت حاصل کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں: زندگی گلزار میں فواد خان کا رویہ میرے ساتھ سخت رہا۔شہریارمنور کا الزام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








