کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز مختلف تکنیکی اور عملی وجوہات کی بنا پر 10 روانہ ہونے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 241 جو کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہونے والی تھی اور کوئٹہ کی طرف جانے والی پرواز پی کے 310 بھی منسوخ کر دی گئی۔
اسی طرح سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پروازیںای آر 522 اور ای آر 524اور کراچی سے اسلام آباد کے لیے پروازیں ای آر 502 اور ای آر 504 بھی منسوخ ہو گئیں۔
مدینہ میں تیز بارش، مسجد نبویﷺ پر برسات کے پرنور مناظر، ویڈیو
ایئر لائن کی جدہ کی جانب روانہ ہونے والی پرواز ای آر 811 بھی منسوخ کی گئی۔اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 123 اور کراچی سے لاہور کے لیے پروازپی ایف 145 بھی منسوخ کر دی گئی۔بٹی ایئر کی کراچی سے کوالالمپور کی پرواز ای ڈی 136 بھی پرواز نہیں کر سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








