میں صرف اپنی حقیقی شخصیت رہنے کی کوشش کرتی ہوں، ہانیہ عامر

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani actress Hania Aamir to make her maiden Bangladesh visit.
ONLINE/ FILE PHOTO

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں سی این این کے ساتھ ایک مختصر انٹرویو میں اپنی ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں کی بے پناہ محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انٹرویو میں جب ان سے پاکستان میں جنریشن زی کی نمائندہ شخصیت کہلانے کے دباؤ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا:”میں زیادہ دباؤ نہیں لیتی، میں بس اپنی حقیقی شخصیت رہنے کی کوشش کرتی ہوں اور جو بھی چیلنجز آئیں، انہیں ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔”

سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر انٹرویو کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:”ایک شاندار سال کے تجربات، نعمتوں اور ترقی پر غور کرتے ہوئے خوش ہوں۔

سی این این کے نئے سال کے خصوصی پروگرام میں اپنی کہانی شیئر کرنے کا موقع ملا۔ ان سب لوگوں کا شکریہ جو اس خوبصورت سفر کا حصہ رہے۔ 2025 کے لیے مزید محبت، مزید سیکھنے اور مزید خوبصورت لمحات کی دعا!”

ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیوز

انٹرویو کے دوران ہانیہ کو بتایا گیا کہ ان کے بھارت میں بھی کئی مداح اور قریبی دوست ہیں۔ جب بھارت کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر سوال ہوا تو ہانیہ نے کہا:”ہم جیسے دور کے کزن ہیں۔ ہم بہت سے پہلوؤں میں ایک جیسے ہیں۔ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہم مل کر کام کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوب قدردانی کرتے ہیں۔”

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنریشن زی کی نمائندہ شخصیت کہلانے کا دباؤ محسوس کرتی ہیں، تو ہانیہ نے جواب دیا:”میں زیادہ دباؤ محسوس نہیں کرتی۔ میں صرف اپنی حقیقی شخصیت رہنے کی کوشش کرتی ہوں اور جو بھی حالات آئیں، انہیں ایمانداری کے ساتھ قبول کرتی ہوں۔”

Related Posts