!ریما خان ایک بار پھر سرخیوںمیں، مگر اس بار فراڈ کے الزام میں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکارہ ریما خان ایک بار پھر میڈیا کی لائم لائٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔سرمایہ کار شاہد رفیق نے ان پر فراڈ کا الزام عائد کیا ہے اور ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔ شاہد قطر میں کام کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریما کی فلم “لَو میں گم” میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی تھی، لیکن انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

شاہد نے بتایا کہ 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تھے تاکہ جائیداد خرید سکیں۔ یہاں ان کی ملاقات ریما خان کی بہن مائرہ خان سے ہوئی، جو رئیل اسٹیٹ کا کام کرتی تھیں۔ مائرہ نے شاہد کو فلم میں سرمایہ کاری کرنے کی تجویز دی اور بہت زیادہ منافع کا وعدہ بھی کیا۔ اس کے بعد مائرہ نے ریما خان سے ان کی ملاقات کروائی، جس کے بعد شاہد نے اپنی رقم ان کے حوالے کر دی۔

میں صرف اپنی حقیقی شخصیت رہنے کی کوشش کرتی ہوں، ہانیہ عامر

تاہم، شاہد کا دعویٰ ہے کہ مائرہ نے جائیداد کے معاہدے سے پیچھے ہٹ کر مزید پیسوں کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ریما نے شاہد کو ملائیشیا مدعو کیا، جہاں فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی سرمایہ کاری مکمل کی اور پروڈکشن کے لیے پیسہ فراہم کیا، لیکن جب ان سے مزید پیسوںکی درخواست کی، تو انہوں نے اپنی ابتدائی سرمایہ کاری بھی واپس مانگی۔ شاہد کے مطابق، ریما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ رقم واپس کریں گی، مگر آج تک ان کی رقم واپس نہیں کی گئی۔

شاہد کا مزیدکہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے تمام ثبوت ہیں اور انہوں نے ریما کے خلاف قانونی مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ تاہم، یہ مقدمہ چار سال پہلے دائر کیا گیا تھا، جس پر ابھی تک ریما کی جانب سے عدالت میں کوئی پیشی نہیں ہوئی۔

Related Posts